۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دوستی

حوزہ|وہ فرد جس کا انسان کی زندگی اور اس کے اخلاق و کردار پر براہ راست اثر ہوتا ہے، دوست ہے۔ اگر دوست اچھا ہو تو انسان کو اچھائی اور خوبیوں کی طرف ہدایت کرے گا، اور اگر برا ہو، تو اس کا برا اثر انسان میں نمایاں ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

برے لوگوں کی دوستی سے بچو

امام محمد تقی علیه السلام فرماتے ہیں

اِیاکَ وَ مصاحِبَةَ الشِّریرِ، فَاِنَّهُ کالسَّیفِ المَسلولِ یُحسِنُ مَنظَرَہ وَ یَقبَحُ اَثَره۔

برے شخص کی دوستی سے بچو، کیونکہ وہ اس ننگی تلوار کی طرح ہے جسکا ظاہر چمکدار اور اثر بُرا ہوتا ہے.

مختصر وضاحت:

وہ فرد جس کا انسان کی زندگی اور اس کے اخلاق و کردار پر براہ راست اثر ہوتا ہے، دوست ہے۔
اگر دوست اچھا ہو تو انسان کو اچھائی اور خوبیوں کی طرف ہدایت کرے گا، اور اگر برا ہو، تو اس کا برا اثر انسان میں نمایاں ہوگا۔
لہذا ہر شخص کو دوست بنانے سے پہلے اس بات کا ضرور خیال رکھنا لازمی ہے کہ وہ کس سے دوستی کر رہا ہے اور اس کا کردار اور اخلاق کیسا ہے، اس لئے کہ انسان کی شناخت کا ایک ذریعہ دوست بھی ہوتا ہے۔

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
مسند الامام الجواد، ص 243

تبصرہ ارسال

You are replying to: .