۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
News ID: 394533
16 نومبر 2023 - 13:00
عطر حدیث

حوزہ|حققی مرد وہ ہوتا ہے جو اپنے اہل و عیال کی روز مرہ اور دیگر ضروریات کو خود محنت کرکے پورا کرتا ہے اور اپنے اہل وعیال کو کسی دوسرے کے بھروسے نہیں چھوڑتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بہترین لوگوں کی صفات

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں

اِنَّ مِنْ خَيْرِ رِجالِكُمُ التَّقِىُّ النَّقِىُّ السَّمِحُ الْكَفَّيْنِ النَّقىُّ الطَّرَفَيْنِ البَرُّ بِوالِدَيْهِ وَلا يُلْجِىءُ عِيالَهُ اِلى غَيْرِہِ۔

بے شک، تم میں بہترین وہ ہے جو متقی، پاکیزہ، سخی، پاکیزہ نسب، اپنے والدین کے ساتھ نیکی اور بھلائی کرتا ہو اور وہ جو اپنے اہل و عیال کو دوسروں کی پناہ میں نہ بھیجے۔

مختصر وضاحت:

اچھی صفات کا فائدہ خود اس شخص کو ہی دنیا و آخرت میں ملتا ہے جس میں یہ صفات حسنہ پائی جاتی ہیں۔
حققی مرد وہ ہوتا ہے جو اپنے اہل و عیال کی روز مرہ اور دیگر ضروریات کو خود محنت کرکے پورا کرتا ہے اور اپنے اہل وعیال کو کسی دوسرے کے بھروسے نہیں چھوڑتا ہے۔
انسان جو رزق و روزی محنت و مزدوری کرکے اپنے اہل وعیال کے لئے فراہم کرتا ہے وہ انسان معاشرے میں، اپنی بیوی بچوں اور دین کی نظر میں قابل احترام ہوتا ہے۔

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
كافى، ج 2، ص 57، ح 7

تبصرہ ارسال

You are replying to: .