۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
News ID: 394824
29 نومبر 2023 - 13:00
بد ترین لوگ 

حوزہ| بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو دوسروں کی دنیا آباد کرنے کی خاطر اپنی آخرت خراب کر لیتے ہیں ایسے افراد بد ترین افراد میں سے ہیں اور ایسے افراد کی اسلام نے بہت زیادہ مذمّت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بد ترین لوگ

پيغمبر صلي الله عليه و آله فرماتے ہیں:

يا عَلىُّ، شَرُّ النّاسِ مَنْ باعَ آخِرَتَهُ بِدُنْياهُ وَ شَرٌّ مِنْ ذلِكَ مَنْ باعَ آخِرَتَهُ بِدُنْيا غَيْرِہِ۔

اے علی، بدترین لوگ وہ ہیں جو اپنی آخرت کو اپنی دنیا کی وجہ سے بیچ دیتے ہیں، اور ان سے بھی بدتر وہ لوگ ہیں جو اپنی آخرت کو دوسروں کی دنیا کے لئے بیچ دیتے ہیں۔

مختصر وضاحت:

اللہ نے دنیا کو اچھے اور نیک اعمال انجام دینے کا مقام قرار دیا ہے تاکہ انسان دنیا میں زیادہ سے زیادہ نیک اور اچھے کام انجام دے کر جنّت میں اعلیٰ مقام پر فائز ہو سکے۔
دنیا، جنّت تک پہنچنے کا راستہ ہے لہذا انسان دنیا کی وجہ سے، جوکہ فنا اور نابود ہونے والی ہے اپنی آخرت کو خراب نہ کرے۔
انسان کی اصلی منزل اور مقام جنت ہے لہذا دنیا کی زرق و برق انسان کو اس کی اصلی منزل سے بھٹکا نہ دے۔
بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو دوسروں کی دنیا آباد کرنے کی خاطر اپنی آخرت خراب کر لیتے ہیں ایسے افراد بد ترین افراد میں سے ہیں اور ایسے افراد کی اسلام نے بہت زیادہ مذمّت کی ہے۔

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
من لا يحضره الفقيه، ج 4، ص 353، ح 5762

تبصرہ ارسال

You are replying to: .