ہفتہ 18 نومبر 2023 - 13:00
سردار کون؟ 

حوزہ|غصہ کو ضبط کرنا ایک ایسی صفت ہے جو انسان کو بڑا بناتی ہے کیونکہ غصہ پر کنٹرول کرنا ایک مشکل کام ہے لہذا جو غصہ کو قابوں میں کر لیتا وہ بہت ساری برایئوں اور فساد سے محفوظ رہتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

سردار کون

امام صادق علیه السلام فرماتے ہیں

ثَلاثٌ مـَن کـُنَّ فِیهِ کـانِ سَیِّـداً: کَظمُ الغَیظِ وَالعَفـوُ عَن المَسیىءِ والصِّله بِـالنَفـسِ وَالمـالِ۔

تین چیزیں جس شخص میں پائی جایئں وہ سرور و سردار ہے

1️⃣ غصّہ کو پی جانا
2️⃣ خطا کاروں کو معاف کرنا
3️⃣ جان و مال کے ذریعہ صلہ رحم کرنا۔

مختصر وضاحت:

ہر کسی کے نزدیک بڑے اور سردار ہونے کا ایک خاص معیار ہوتا ہے لیکن اسلام میں سروری اور سرداری کا معیار مذکورہ تین صفات ہیں۔
غصہ کو ضبط کرنا ایک ایسی صفت ہے جو انسان کو بڑا بناتی ہے کیونکہ غصہ پر کنٹرول کرنا ایک مشکل کام ہے لہذا جو غصہ کو قابوں میں کر لیتا وہ بہت ساری برایئوں اور فساد سے محفوظ رہتا ہے۔
خطا کاروں کو معاف کرنا ایک عظیم صفت ہے اس لئے کہ انسان کا نفس انتقام کی چاہت رکھتا ہے، خطا کار کو معاف کردینا در حقیقت میں انسان کا اپنی خواہشات نفس کو کچلنا ہے۔
صلہ رحم یعنی اپنے رشتہ داروں سے رابطہ بر قرار کرنا، اگر کوئی شخص اپنے ایسے رشتہ دار سے رابطہ برقرار کرے جو اس سے رابطہ نہیں رکھنا چاہتا، حقیقت میں ایسا شخص سردار اور سرور ہے۔

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تحف العقول، ص 317

  • برے لوگوں کی دوستی سے بچو

    عطر حدیث:

    برے لوگوں کی دوستی سے بچو

    حوزہ|وہ فرد جس کا انسان کی زندگی اور اس کے اخلاق و کردار پر براہ راست اثر ہوتا ہے، دوست ہے۔ اگر دوست اچھا ہو تو انسان کو اچھائی اور خوبیوں کی طرف ہدایت…

  • شیعہ مطیع اہل بیت (ع) ہوتا ہے 

    عطر حدیث:

    شیعہ مطیع اہل بیت (ع) ہوتا ہے 

    حوزه| جس چیز کا ہم نے حکم دیا ہے اگر تم اس پر عمل کرو اور جس چیز سے ہم منع کیا ہے اس سے دوری اختیار کرو تو تم ہمارے شیعہ ہو ورنہ نہیں۔

  • بہترین لوگوں کی صفات 

    عطر حدیث:

    بہترین لوگوں کی صفات 

    حوزہ|حققی مرد وہ ہوتا ہے جو اپنے اہل و عیال کی روز مرہ اور دیگر ضروریات کو خود محنت کرکے پورا کرتا ہے اور اپنے اہل وعیال کو کسی دوسرے کے بھروسے نہیں چھوڑتا…

  •  صلہ رحم کے اثرات 

    عطر حدیث:

     صلہ رحم کے اثرات 

    حوزہ|جو چاہتا ہے کہ دنیا میں رزق و روزی کی تنگی سے محفوظ رہے اور قیامت میں حساب و کتاب میں آسانی ہو، اور اس کی عمر طولانی ہو وہ صلہ رحم انجام دے۔

  • بد ترین لوگ 

    عطر حدیث:

    بد ترین لوگ 

    حوزہ| بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو دوسروں کی دنیا آباد کرنے کی خاطر اپنی آخرت خراب کر لیتے ہیں ایسے افراد بد ترین افراد میں سے ہیں اور ایسے افراد کی اسلام نے…

  • مجاہد کے برابر اجر

    عطر حدیث:

    مجاہد کے برابر اجر

    حوزہ|ہمیں اپنی اور اپنے اہل و عیال کی عزت و آبرو کو محفوظ رکھنے کے لئے رزق حلال کی تلاش کرنی چاہیئے اور خود کام کرکے اپنے بیوی بچوں کی ضروریات پوری کرنا…

  •  انسان کی قیمت

    عطر حدیث:

     انسان کی قیمت

    حوزہ|ہمیں اپنے آپ کو اور دین و ایمان کو تھوڑے سے پیسوں اور دنیا کی خاطر نہیں بیچنا چاہیئے اس لئے کہ انسان اور ایمان کی واقعی قیمت اللہ کے سوا کوئی نہیں…

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha