منگل 3 فروری 2026 - 03:18
حدیث روز | آخر الزمان کے مومنین کی خصوصیات

حوزه / رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں آخر الزمان کے مومنین کی خصوصیات کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب "مَن لا یَحضُرُه الفَقیه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی اللہ علیه وآله:

یا عَلِیُّ أعجَبُ النّاسِ إیمانا وأعظَمُهُم یَقینا قَومٌ یَکونونَ فی آخِرِ الزَّمانِ لَم یَلحَقُوا النَّبِیَّ وحُجِبَ عَنهُمُ الحُجَّةُ فَآمَنوا بِسَوادٍ عَلی بَیاضٍ۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

اے علی! جان لو کہ آخر الزمان میں ایسے لوگ ہوں گے جن کا ایمان سب سے زیادہ حیرت انگیز اور ان کا یقین سب سے زیادہ مضبوط ہو گا۔ ایسے لوگ جو نبی اکرم (ص) کو درک بھی نہیں کریں گے اور نہ ہی خدا کی حجت (امام) ان کے سامنے ہو گی، پھر بھی وہ سیاہ (سیاہی) اور سفید (کاغذ یعنی تحریر اور کتاب) کے ذریعہ ایمان لائیں گے۔

حوالہ: مَن لا یَحضُرُه الفَقیه، جلد 4، صفحہ 366، حدیث نمبر 5762

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha