۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں ان چار عادتوں کی جانب اشارہ کیا ہے جو دل کو مردہ کر دیتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب"الخصال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله وسلم:

أَرْبَعٌ يُمِتْنَ اَلْقَلْبَ اَلذَّنْبُ عَلَى اَلذَّنْبِ وَ كَثْرَةُ مُنَاقَشَةِ اَلنِّسَاءِ يَعْنِي مُحَادَثَتَهُنَّ وَ مُمَارَاةُ اَلْأَحْمَقِ تَقُولُ وَ يَقُولُ وَ لاَ يَرْجِعُ إِلَى خَيْرٍ أَبَداً وَ مُجَالَسَةُ اَلْمَوْتَى فَقِيلَ لَهُ يَا رَسُولَ اَللَّهِ صَلَّى اَللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ وَ مَا اَلْمَوْتَى قَالَ كُلُّ غَنِيٍّ مُتْرَفٍ

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چار خصلتیں دل کو مردہ کر دیتی ہیں:

۱۔ گناہ پر گناہ کرنا

۲۔ خواتین کے ساتھ بہت زیادہ اٹھنا بیٹھنا

۳۔ ایسے بے عقل کے ساتھ بحث کرنا جو بہت زیادہ بولتا ہے اور حق کو قبول نہیں کرتا

۴۔ مُردوں سے دوستی اور ہمنشینی

پوچھا گیا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! مُردوں سے کیا مراد ہے؟ تو حضرت (ص) نے فرمایا "ہر وہ دولتمند جو عیاش اور خوش گذران ہو"۔

الخصال، جلد ۱، صفحه ۲۲۸

تبصرہ ارسال

You are replying to: .