بدھ 10 ستمبر 2025 - 03:00
حدیث روز | بداخلاق شخص کی توبہ قبول نہیں ہوتی

حوزہ/ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں توبہ کے قبول ہونے میں اچھے اخلاق کی اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے بداخلاقی کو توبہ کے قبول ہونے میں مانع قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحار الانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیه وآله:

أَبَى اللّهُ لِصاحِبِ الْخُلْقِ السَّیِّءِ بِالتَّوبَةِ. فَقِيلَ: یا رَسولَ اللّهِ، وَ کَیْفَ ذلِکَ؟ قالَ: لِأَنَّهُ إِذا تابَ مِنْ ذَنبٍ وَقَعَ فِي أَعْظَمَ مِنَ الذَّنبِ الَّذِي تابَ مِنْهُ.

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

خداوند عالم بداخلاق شخص کی توبہ قبول نہیں کرتا۔ عرض کیا گیا، ایسا کیوں ہے؟ فرمایا: کیونکہ جب وہ ایک گناہ سے توبہ کرتا ہے تو اس سے بدتر گناہ میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

بحارالانوار، ج 73، ص 299

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha