۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حدیث روز

حوزہ / امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں ایسے عمل کی جانب اشارہ کیا ہے جو مسلمانوں کے روزے کو کامل کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب "من لا يحضره الفقيه" سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیہ السلام:

إِنَّ مِنْ تَمَامِ اَلصَّوْمِ إِعْطَاءُ اَلزَّكَاةِ يَعْنِي اَلْفِطْرَةَ كَمَا أَنَّ اَلصَّلاَةَ عَلَى اَلنَّبِيِّ صَلَّى اَللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ مِنْ تَمَامِ اَلصَّلاَةِ لِأَنَّهُ مَنْ صَامَ وَ لَمْ يُؤَدِّ اَلزَّكَاةَ فَلاَ صَوْمَ لَهُ۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

روزے کی تکمیل زکوۃ یعنی فطرہ کے ادا کرنے میں ہے۔ جس طرح کہ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر صلوات بھیجنا نماز کی کمال ہے۔ پس اگر کوئی روزہ رکھے اور زکوۃ(فطرہ) ادا نہ کرے تو گویا اس نے روزہ رکھا ہی نہیں۔

من لا يحضره الفقيه, ج ۲, ص ۱۸۳

تبصرہ ارسال

You are replying to: .