حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب "ميزان الحكمه" سے نقل کی گئی ہے۔
اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:
قال رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم:
لا تَزالُ عِصابَةٌ مِن اُمَّتي يُقاتِلونَ عَلى أبوابِ دِمَشقَ و ما حَولَهُ و عَلى أبوابِ بَيتِ المَقدِسِ و ما حَولَهُ لايَضُرُّهُم خِذلانُ مَن خَذَلَهُم ظاهِرينَ عَلَى الحَقِّ إلى أن تَقُومَ السَّاعَةُ
حضرت پیغمبر اکرم صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
ہمیشہ میری امت میں سے ایک گروہ دمشق کے دروازوں اور اس کے اطراف اور بیت المقدس اور اس کے اطراف میں دشمن کے مقابلے میں جہاد اور قتال کرے گا اور ان کی مدد نہ کرنے سے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچے گا اور وہ قیامت کے دن تک حق کے مدافع ہو ں گے۔
ميزان الحكمه، ح ۱۴۹۶۲