حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب "الفردوس" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:
قال رسول اللہ صلى الله عليه وآله وسلم:
ألا اُخبِرُكُم بِخِيارِكُم؟ مَن لان مَنكِبُهُ، و حَسُنَ خُلُقُهُ، و أكرَمَ زَوجَتَهُ إذا قَدَرَ
حضرت پیغمبر اکرم صلى الله عليه وآله وسلم نے فرمایا:
کیا میں تمہیں تم میں سے بہترین افراد کے متعلق نہ بتاؤں!؟ وہ افراد جو منکسر المزاج اور خوش اخلاق ہیں اور جب ازدواج کرتے ہیں تو اپنے شریکِ حیات کی عزت کرتے ہیں۔
الفردوس: ج ١ ص ١٣٣ ح ٤٦٧