جمعرات 13 نومبر 2025 - 03:00
حدیث روز | قرآن کریم؛ فتنوں میں بہترین پناہ گاہ

حوزه/ اس روایت میں پیغمبر اکرم صلی‌ الله‌ علیه‌ وآله وسلم نے فتنوں سے نجات کا راستہ بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب «اصول کافی» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن حسبِ ذیل ہے:

قال رسول اللہ صلی الله علیه وآله:

إِذَا التَبَسَت عَلَیکُمُ الفِتَنُ کَقِطَعِ اللَّیلِ المُظلِمِ فَعَلَیکُم بِالقُرآنِ.

پیغمبر اکرم صلی‌ الله‌ علیه‌ وآله وسلم نے فرمایا:

جب فتنے تاریک رات کے ٹکڑوں کی طرح تمہیں گھیر لیں تو تمہیں چاہیے کہ قرآن کو مضبوطی سے تھام لو۔ (قرآن ہی تمہاری پناہ گاہ ہے)۔

اصول کافی، ج ۲، ص ۴۵۹

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha