۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حدیث روز

حوزه / پیغمبر اکرم صلی الله علیه وآله وسلم نے ایک روایت میں اپنے مشابہہ ترین افراد کا تعارف کرایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب "کافی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن حسبِ ذیل ہے:

قال رسول اللہ صلی الله علیه و آله:

ألا اُخْبِرُكُمْ بِاَشبَهِكُم بي؟ قَالوا: بَلي يا رَسولَ اللّه ِ. قالَ: اَحسَنُكُم خُلقا وَ اَليَنُكُم كَنَفا وَ اَبَرُّكُم بِقَرَابَتِهِ وَ اَشَدُّكُم حُبّا لاِخوانِهِ في دينِهِ وَ اَصبَرُكُم عَلَي الحَقِّ وَ اَكظَمُكُم لِلغَيظِ وَ اَحسَنُكُم عَفْوا وَ اَشَدُّكُم مِن نَفْسِهِ اِنْصافا فِي الرِّضا وَ الْغَضَبِ

پیغمبر اکرم صلی الله علیه و آله و سلم نے فرمایا:

آیا میں تمہیں تم میں سے اپنے مشابہہ ترین فرد کا تعارف نہ کراؤں؟

سب نے مل کر کہا: جی بالکل، یا رسول اللہ (ص)۔

تو آپ صلی الله علیه و آله و سلم نے فرمایا:

ایسا شخص جو تم میں سے سب زیادہ خوش اخلاق، نرم مزاج، رشتہ داروں کے ساتھ مہربان، اپنے دینی بھائیوں کے ساتھ زیادہ محبت کرنے والا، حق کے ساتھ صبر کرنے والا، غصے کو برداشت کرنے والا اور زیادہ معاف کرنے والا اور خوشی اور غصے میں زیادہ انصاف کرنے والا ہو۔

کافی، ج ۲، ص ۲۴۰ و ۲۴۱، ح ۳۵

تبصرہ ارسال

You are replying to: .