۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حدیث روز

حوزه / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے ایک روایت میں ایسے عمل کی جانب اشارہ کیا ہے که جو انسان کو محبوب خدا بنا دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب «المحاسن» سے نقل کی گئی ہے۔اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:

قالَ اللّهُ: ما تَحبَّبَ إلَيّ عَبدي بشيءٍ أحَبَّ إلَيَّ ممّا افْتَرَضْتُهُ علَيهِ، و إنّهُ لَيَتحبَّبُ إلَيَّ بالنّافِلَةِ حتّى اُحِبَّهُ، فإذا أحْبَبْتُهُ كُنتُ سَمْعَهُ الّذي يَسمَعُ بهِ، و بَصرَهُ الّذي يُبصِرُ بهِ، و لِسانَهُ الّذي يَنْطِقُ بهِ، و يَدَهُ الّتي يَبْطِشُ بها، و رِجْلَهُ الّتي يَمشي بها، إذا دَعاني أجَبْتُهْ، و إذا سَألَني أعْطَيتُهُ

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا؛

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ "میرا بندہ اپنے فرائض کی ادائیگی سے زیادہ کسی بھی دوسرے کام کی انجام دہی سے میرا محبوب نہیں بنتا اور جو مستحبات انجام دیتا ہے وہ میری محبت کو اپنی طرف جلب کرنے کا ذریعہ فراہم کرتا ہے یہاں تک کہ وہ میرا محبوب بن جاتا ہے اور جب میں اسے دوست رکھتا ہوں تو میں اُس کے سننے والے کان اور اُس کی دیکھنے والی آنکھ اور اُس کی بولنے والی زبان، اُس کا مضبوط ہاتھ اور اُس کے چلنے والے پاؤں بن جاتا ہوں۔ جب بھی وہ مجھے پکارے گا تو میں اسے جواب دوں گا اور جب بھی وہ مجھ سے کچھ مانگے گا تو میں اسے عطا کروں گا۔

المحاسن : ۱/۴۵۴/۱۰۴۷

تبصرہ ارسال

You are replying to: .