پیر 6 مئی 2024 - 10:44
حدیث روز | یہ افراد شیعہ نہیں ہیں !!

حوزه / امام محمد باقر علیه السلام نے ایک روایت میں شیعہ کی تین صفات کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب «بحارالأنوار» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

عَن الباقِر علیه السلام:

اِنَّ بَعْضَ اَصَحْابِهِ سَأَلَهُ فَقالَ: جُعِلتُ فَدِاکَ اِنَّ الشّیعَهَ عِنْدَ ناکثیروُنَ، فَقالَ: هَلْ یَعْطِفُ الغَنِیُّ عَلی الفَقیرَ، وَ یَتَجاوَزُ المُحْسِنُ عَنْ المُسیء وَ یَتَواسُونَ؟ قُلْتُ: لا، قالَ علیه السلام: لَیْسَ هؤُلاءِ الشّیعَةَ، الشَّیعَةُ مَنْ یَفْعَلُ هکذا

امام محمد باقر علیہ السلام کے ساتھیوں میں سے ایک نے ان سے کہا: ہمارے علاقے میں بہت سے شیعہ ہیں۔ امام علیہ السلام نے فرمایا: کیا ان میں سے امیر غریبوں کا خیال رکھتے ہیں؟ اور کیا اچھا آدمی برے آدمی سے درگزر کرتے ہیں؟ اور کیا ان کی مالی مدد اور فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہیں؟ اس نے کہا: نہیں! تو امام باقر علیہ السلام نے فرمایا: یہ لوگ (ہمارے) شیعہ نہیں ہیں۔ شیعہ وہ ہے جو مذکورہ صفات رکھتا ہو۔

بحارالأنوار، جلد ۷۱، صفحه۳۱۳

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .