۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
دختر

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں بیٹی کی تربیت کے قابل توجہ ثمرہ کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "روضة الواعظين" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله:

نِعمَ الوَلَدُ البَناتُ المُخَدَّراتُ، مَن كانَت عِندَهُ واحِدَةٌ جَعَلَهَا اللّه ُ سِترا لَهُ مِنَ النّارِ، وَ مَن كانَت عِندَهُ اثنَتانِ أَدخَلَهُ اللّه ُ بِهِمَا الجَنَّةَ ، وَ إِن كُنَّ ثَلاثا أو مِثلَهُنَّ مِنَ الأخَواتِ ، وَضَعَ عَنهُ الجِهادَ وَ الصَّدَقَة

رسول اکرم صلی الله علیه وآله وسلم نے فرمایا:

با حجاب بیٹیاں بہترین اولاد ہیں۔ جس کی ایک بیٹی ہوگی خداوند عالم اسے آتش دوزخ کے لیے پردہ قرار دے گا اور جس کی دو بیٹیاں ہوں گی خدا وند عالم ان کی خاطر اسے بہشت میں داخل کرے گا اور اگر کسی کی تین بیٹیاں یا ان کی طرح تین بہنیں ہوں گی تو خدائے متعال اس سے جھاد اور مستحب صدقے کو اٹھا لے گا۔

روضة الواعظين : ص404

تبصرہ ارسال

You are replying to: .