۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
News ID: 398800
11 مئی 2024 - 12:26
حدیث روز

حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں عصر غیبت کے لیے دعا بیان فرمائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے۔

قال الامام الصادق علیه السلام:

يا زُرارَةُ! اِنْ اَدْرَكْتَ ذلِكَ الزَّمانَ فَاْلزِمْ هذَا الدُّعآءَ:

اللّهُمَّ عَرِّفْنى نَفْسَكَ فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنى نَفْسَكَ لَمْ اَعْرِفْ نَبِيَّكَ

اللّهُمَّ عَرِّفْنى رَسُولَكَ فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنى رَسُولَكَ لَمْ اَعْرِفْ حُجَّتَكَ

اللّهُمَّ عَرِّفْنى حُجَّتَكَ فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنى حُجَّتَكَ ضَلَلْتُ عَنْ دينى.

امام جعفر صادق علیه السلام نے فرمایا:

اے زرارہ: اگر تو نے عصر غیبت کو درک کیا تو اس دعا کا ہمیشہ ورد کرو

خدایا مجھے اپنی شناخت عطا کر کیوںکہ اگر آپ نے مجھے اپنے آپ کو نہ پہچنوایا تو میں آپ کے پیغمبر کو نہ پہچان سکوں گا۔ خدایا مجھے اپنے رسول کا تعارف کروا کیوںکہ اگر میں نے آپ کے رسول کونہ پہچانا تو آپ کی حجت کو نہ پہچان سکوں گا۔

خدایا مجھے اپنی حجت کو پہچنوا کیوںکہ اگر آپ کی حجت کو نہ پہچان سکا تو اپنے دین سے گمراہ ہو گیا۔

بحارالانوار: 74/ 395 / 71

تبصرہ ارسال

You are replying to: .