۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حدیث روز

حوزہ / امام جواد علیہ السلام نے ایک روایت میں اہل بیت (ع ) کے ساتھ ہم نشینی کے دو راستے بیان فرمائے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "ثواب الاعمال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

عَنْ اِسْماعيلِ بنِ سَهْلٍ قال:

كَتَبْتُ اِلى اَبى جَعفرِالثّانى عليه السلام: عَلِّمِنى شَيْئا إذا أنَا قُلْتُهُ كُنْتُ مَعَكُمْ فِى الدُّنيا وَالآخِرةِ، قالَ: فَـكَتَبَ بِخَـطِّهِ أَعْـرِفْهُ: اَكْثِرْ مِنْ تِلاوَةِ «إنّا أنزَلْناهُ» وَرَطِّبْ شَفَتَيْكَ بِالأسْتِغْفارِ

اسماعیل بن سھل کہتے ہیں: میں نے امام (محمد تقی علیه السلام) کی خدمت میں لکھا کہ مجھے ایسی چیز تعلیم دیں کہ اگر میں اسے پڑھوں تو دنیا اور آخرت میں آپ کے ساتھ رہوں، تو حضرت نے تحریر فرمایا: سورہ "انا انزلناہ" کی زیادہ تلاوت کرو اور آپ کے لب استغفار کہنے سے تر ہوں ( یعنی اس قدر استغفار کریں کہ آپ کے لب کبھی خشک نہ ہوں)۔

ثواب الاعمال، ص 197

تبصرہ ارسال

You are replying to: .