حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "تحف العقول" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الجواد علیه السلام:
مَن رَضِيَ بِدونِ الشَّرَفِ مِنَ المَجلِسِ لَم يَزَلِ اللّه ُ و مَلائِكَتُهُ يُصَلُّونَ عَلَيهِ حَتّى يَقومَ
امام جواد علیہ السلام نے فرمایا:
جو بھی محفل کی پائنتی میں بیٹھنے پر خوش ہو، تو خدا اور اس کے فرشتے پیہم اس پر درود بھیجتے ہیں یہاں تک کہ وہ وہاں سے اٹھ جائے۔
تحف العقول، ص 486