حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "کشف الغمه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الکاظم علیه السلام:
وَجَدْتُ عِلْمَ النّاسِ فى اَرْبَـعٍ: اَوَّلُــها اَنْ تَعْرِفَ رَبَّكَ، وَالثّانِيَةُ اَنْ تَعْرِفَ ما صَنَعَ بِكَ، وَالثّـالِثَةُ اَنْ تَعْـرِفَ مـا اَرادَ مِنْكَ، وَالرّابِعَةُ اَنْ تَعْرِفَ ما يُخْرِجُكَ مِنْ دينِكَ
امام موسی کاظم علیه السلام نے فرمایا:
میں نے لوگوں کے علم و دانش کو چار چیزوں میں پایا:
پہلا یہ کہ اپنے پروردگار کو پہچانو
دوم یہ کہ یہ جانو کہ تمہارے ساتھ کیا ہوا
سوم یہ کہ یہ جانو کہ تم سے کیا طلب کیا گیا
چہارم یہ کہ یہ جانو کہ کون سی چیز تمہیں تمہارے دین سے باہر کرتی ہے۔
کشف الغمه، ج 3، ص 45