۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حدیث روز

حوزہ / امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں نماز شب میں کیفیت استغفار کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب "بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیہ السلام:

اسْتَغْفِرِ اللَّهَ فِی الْوَتْرِ سَبْعِینَ مَرَّهًًْ .......الخ

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

نماز وتر میں ۷۰ مرتبہ استغفار کریں۔ (اس طرح کہ) آپ کا بایاں ہاتھ آپ کے چہرے کے سامنے بلند ہونا چاہئے جبکہ دائیں ہاتھ سے آپ استغفار کو شمار کر رہے ہوں۔

رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز وتر میں ۷۰ مرتبہ استغفار کرتے تھے اور ۷ مرتبہ کہا کرتے "هذا مَقامُ الْعائِذِ بِكَ مِنَ اَلْنار" یعنی یہ اس کا مقام ہے کہ جس نے آتش (جہنم) سے تیری (خدا کی) پناہ مانگی ہے۔

بحارالانوار، ج ۷۸، ص ۲۸۷

تبصرہ ارسال

You are replying to: .