حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یہ روایت کتاب "وسائل الشیعه" سے نقل کی گئی ہے۔
اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیہ السلام:
ان من تمام الصوم اعطاء الزکاة یعنی الفطرة کما ان الصلوة علی النبی (صلی الله علیه و آله و سلم) من تمام الصلوة ....
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
روزے کی تکمیل زکاۃ کا ادا کرنا ہے یعنی فطرہ دینا ہے۔جیسا کہ پیغمبر اکرم (صلی الله علیه و آله و سلم) پر درود بھیجنا نماز کی تکمیل کا باعث ہے۔
وسائل الشیعه، ج ۶، ص ۲۲۱