حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب فقہ الرضا علیہ السلام سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الرضا علیہ السلام:
اَنَّ رَجُلاً اَتَی سَیِّدَنا رَسولَ اللّه ِ صلی الله علیه و آله، فَقالَ یا رَسولَ اللّه ِ عَلِّمْنی خُلُقا یَجْمَعُ لی خَیْرَ الدُّنْیا وَ الآْخِرَةِ فَقالَ صلی الله علیه و آله لا تَکْذِبْ.
امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:
ایک شخص ہمارے سرور و سردار رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! مجھے ایسا اخلاق سکھائیں جس میں دنیا اور آخرت کی بھلائی ہو۔ تو حضرت نے فرمایا: ’’جھوٹ نہ بولو!‘‘
فقہ الرضا علیہ السلام، ص354
آپ کا تبصرہ