حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب تحف العقول سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الصادق علیہ السلام:
یَجِبُ لِلوالِدَینِ عَلَی الوَلَدِ ثَلاثَةُ أشیاءَ؛ شُکرُهُما عَلی کُلِّ حالٍ و طاعَتُهُما فِیما یأمُرانِهِ و یَنهَیانِهِ عَنهُ فی غَیرِ مَعصِیَةِ اللّه ِ و نَصیحَتُهُما فِی السِّرِّ وَ العلانِیَةِ.
امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
ماں باپ کے فرزند پر تین حقوق ہیں: ۱۔ ہر حال میں ان کا شکرگزار ہونا چاہیے۔۲۔ معصیت خدا کے سوا اسے جس چیز کا امر و نہی کریں ان کی اطاعت کرے۔ ۳۔ خلوت اور جلوت میں ان کا خیرخواہ ہو۔
تحف العقول، ص ۳۲۲