حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب نہج البلاغہ سے نقل کی گئی ہے۔
اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام العلی علیہ السلام:
وَ اکْظِمِ الغَیْظَ، وَ تَجَاوَزْ عِنْدَ الْمَقْدَرَةِ، وَ احْلُمْ عِنْدَ الغَضَبِ، وَ اصْفَحْ مَعَ الدَّولَةِ، تَـکُنْ لَـکَ العاقِبَةُ.
حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام نے فرمایا:
اپنے غصے پر کنٹرول کرو، طاقت و قدرت کے وقت درگزر کرو، غیض و غضب کے وقت بردباری اختیار کرو اور انتقام کی طاقت رکھتے ہوئے معاف کر دو تاکہ آپ کی عاقبت بخیر ہو۔
نهج البلاغه، نامه ۶۹