۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
جھوٹ

حوزہ/ امام رضا علیہ السلام نے ایک روایت میں ایسے اخلاق کی طرف اشارہ کیا ہے کہ جس میں دنیا اور آخرت کی بھلائی اکٹھی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب فقہ الرضا علیہ السلام سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الرضا علیہ السلام:

اَنَّ رَجُلاً اَتَی سَیِّدَنا رَسولَ اللّه ِ صلی الله علیه و آله،  فَقالَ یا رَسولَ اللّه ِ عَلِّمْنی خُلُقا یَجْمَعُ لی خَیْرَ الدُّنْیا وَ الآْخِرَةِ فَقالَ صلی الله علیه و آله لا تَکْذِبْ.

امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:

ایک شخص ہمارے سرور و سردار رسول خدا  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! مجھے ایسا اخلاق سکھائیں جس میں دنیا اور آخرت کی بھلائی ہو۔ تو حضرت نے فرمایا: ’’جھوٹ نہ بولو!‘‘

فقہ الرضا علیہ السلام، ص354

تبصرہ ارسال

You are replying to: .