۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
شیعه

حوزہ/ امام  محمد باقر علیہ السلام نے ایک روایت میں حقیقی شیعہ کی تین خصوصیات کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب بحارالأنوار سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

اِنَّ بَعْضَ اَصْحابِهِ قالَ لَهُ: جُعِلْتُ فِداکَ، اِنَّ الشَّیعَةَ عِنْدَنا کَثیرُونَ، فَقالَ: هَلْ یَعْطِفُ الْغَنِیُّ عَلَی الْفَقیرِ؟ وَ یَتَجاوَزُ الْمُحْسِنُ عَنِ الْمُسیءِ وَ یَتَواسُونَ؟ قُلْتُ : لا. قالَ علیه السلام: لَیْسَ هؤُلاءِ الشّیعَةُ، اَلشّیعَةُ مَنْ یَفْعَلُ هکَذا.

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے اصحاب میں سے ایک صحابی نے ان کی خدمت میں عرض کی : ہمارے معاشرے میں(ماشاء اللہ) شیعہ بہت زیادہ ہیں۔ امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا: کیا بے نیاز ضرورت مند سے مہربانی سے پیش آتا ہے؟ اور کیا نیک شخص خطا کار سے درگذر کرتا ہے؟ اور کیا وہ مالی مشکلات میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں؟ تو میں نے امام(ع) کی خدمت میں عرض کیا: ایسا نہیں ہے۔ تو امام(ع) نے فرمایا: تو پس یہ شیعہ نہیں ہیں چونکہ شیعہ وہ ہیں جو اس طرح عمل کرے۔

بحارالأنوار، ج ۷۴، ص ۳۱۳

تبصرہ ارسال

You are replying to: .