۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
News ID: 364824
4 جنوری 2021 - 19:50
دنیاطلبی

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی الله علیه و آله وسلم نے ایک روایت میں دنیا طلبی کی آفت کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب تنبیہ الخواطر سے نقل کی گئی ہے۔

 اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی الله علیه و آله وسلم:

مَن أصبَحَ و الدنیا أکبَرُ هَمِّهِ فَلَیسَ مِنَ اللّه ِ فی شیءٍ و ألزَمَ قلبَهُ أربَعَ خِصالٍ : هَمّاً لا یَنقَطِعُ عَنـهُ أبداً، و شُغلاً لا یَنفَـرِجُ مِنهُ أبداً، و فَقراً لا یَبلُغُ غِناهُ أبداً، و أملاً لا یبلُغُ مُنتَهاهُ أبداً

 پیامبر اکرم صلی الله علیه و آله وسلم نے فرمایا:

جو صبح کا آغاز کرے اور اس کا تمام ھمّ و غم دنیا ہو اس کا خدا کے نزدیک کوئی مرتبہ نہیں ہے اور چار خصلتیں ہمیشہ اس کے دامن گیر ہیں:

۱۔ دنیا کا غم و اندوہ کہ ہرگز ختم نہیں ہو گا

۲۔ ایسی مشکل کہ ہر گز جس سے چھٹکارا ممکن نہیں ہو گا

۳۔ ایسا فقر کہ جس کے بعد ہر گز بے نیازی اور تونگری حاصل نہیں ہو گی

۴۔ ایسی آرزو کہ جو ہر گز تمام نہ ہو گی۔

تنبیه الخواطر : ۱/۱۳۰

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • نجیب علی 10:43 - 2022/08/27
    0 0
    السلام علیکم عزیز من... امید کرتا ہوں آپ اچھے ہوں گے.. میں آج گوگل پر.. فرمان معصومین سرچ کر رہا تھا.. تو میرے سامنے آپ کی یہ ویب سائٹ اوپن ہو گئ... اہل بیت ع کی تعلیمات کو دیکھا.. بہت عمدہ کولیکشن ہے سچ میں آپ سے گزارش ہے کہ.. مجھے اس پر اگر کوئ کتاب... جو کہ آپ نے ترتیب دی ہوئ ہو.. تمام کام پر.. وہ اگر pdf کی صورت میں آپ اینیل کر دیں گے تو... یہ بہت پیاری بات ہو گی... یا کتاب.. بھیج دیں گے.. شاد رہیں.. ہمیشہ از طرف حوزہ نیوز +989301721254 آپ اس نمبر پر رابطے کریں