۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں بزرگی اور بلند مرتبہ تک پہنچنے کے  راستوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب مستدرک الوسائل سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام العلی علیہ السلام:

تَغَرَّبْ عَنِ الأَوْطانِ فی طَـلَبِ الْعُلا وَ سافِرْ،  فَفِی الأَسْفارِ خَمْسُ فَوائِدَ تَفَرُّجُ هَمٍّ وَ اکْتِسابُ مَعیشَةٍ وَ عِلْمٌ وَ آدابٌ و صُحْبَةُ ماجِدٍ؛

حضرت امیرالمومنین علیہ السلام نے فرمایا:

بلند مرتبہ حاصل کرنے کے لئے اپنے وطن سے دور ہوں اور سفر کرو کہ سفر میں پانچ فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ اس سے غم دور ہوتا ہے، رزق و روزی اور علم حاصل ہوتا ہے، انسان آداب زندگی سیکھتا ہے اور بزرگ شخصیات کی ہم نشینی کے مواقع میسر ہوتے ہیں۔

مستدرک الوسایل، ج ۸، ص ۱۱۵

تبصرہ ارسال

You are replying to: .