پیر 29 دسمبر 2025 - 03:00
حدیث روز | یہ اعمال باعثِ عزت ہیں نہ باعثِ شرم!

حوزہ / امیرالمؤمنین علی علیہ السلام ایک روایت میں ایسے اعمال کی طرف اشارہ فرمایا ہے جو نہ صرف باعث شرم نہیں ہیں بلکہ انسان کی بزرگی کی علامت ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "مستدرک الوسائل" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن حسبِ ذیل ہے:

قال امیرالمؤمنین علیہ السلام:

ثَلاثٌ لایُسْتَحْیی مِنْهُنَّ:خِدْمَهُ الرَّجُلِ ضَیْفَهُ، وَ قِیامُهُ عَنْ مَجْلِسِهِ لِأَبِیهِ وَ مُعَلِّمِهِ، وَ طَلَبُ الْحَقِّ وَ إِنْ قَلَّ.

امیرالمؤمنین علی علیہ السلام فرماتے ہیں:

تین چیزیں ایسی ہیں جن سے شرم نہیں کرنی چاہیے:

1. میزبان کا اپنے مہمان کی خدمت کرنا

2. اپنے والد اور استاد کے احترام میں اپنی جگہ سے کھڑا ہونا اور

3. اپنے حق کا طلب کرنا، خواہ وہ کتنا ہی کم کیوں نہ ہو۔

مستدرک الوسائل، جلد 16، صفحہ 260

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha