اتوار 4 جنوری 2026 - 03:22
حدیث روز | حسد کے تباہ کن نتائج

حوزہ / امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام نے ایک روایت میں حسد کے انسان کے نفس اور جسم پر نقصان دہ اثرات کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب ’’مستدرک‘‘ سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن حسبِ ذیل ہے:

قال امیرالمؤمنین علیہ السلام:

ألحَسَدُ لا يَجْلِبُ إِلّا مَضَرَّةً وَغَيْظاً، يُوهِنُ قَلْبَكَ وَيُمَرِّضُ جِسْمَكَ، وَشَرُّ ما اسْتَشْعَرَ قَلْبُ المَرْءِ الحَسَدُ

امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:

حسد ضرر اور غصے کے سوا کچھ نہیں لاتا۔ یہ تمہارے دل کو کمزور اور تمہارے جسم کو بیمار کردیتا ہے اور بدترین چیز جس میں انسان کا دل گرفتار ہو جاتا ہے، وہ حسد ہے۔

مستدرک، جلد ۱۲، صفحہ ۱۷

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha