۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
حدیث روز

حوزہ/ امام حسن مجتبی علیہ السلام نے ایک روایت میں تین ایسے اعمال کی طرف اشارہ کیا ہے جو انسان کو ہلاکت تک پہنچا دیتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب " الروائع المختارة" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الحسن (علیه السلام):

هَلاکُ النّاسِ فی ثَلاثٍ: اَلْکِبْرُ وَالحِرْصُ وَالْحَسَدُ، فَالکِبْرُ هَلاکُ الدّینِ وَ بِهِ لُعِنَ إِبْلیسُ وَ الحِرْصُ عَدُوُّ النَفْسِ وَ بِهِ أُخْرِجَ آدَمُ مِنَ الجَنَّةِ وَ الحَسَدُ رائِدُ السُوءِ وَ مِنْهُ قَتَلَ قابیلُ هابیلَ.

حضرت امام حسن مجتبی علیه السلام نے فرمایا:

تین چیزیں، تکبر، حرص(لالچ) اور حسد۔ لوگوں کو ہلاکت تک پہنچا دیتی ہیں۔ پس تکبر اور غرور انسان کے دین کو تباہ کرتا ہے۔ جس طرح کہ شیطان نے تکبر کیا (اور اس کا دین نابود ہوگیا) اور وہ منفور ٹھہرا۔

حرص انسان کی شخصیت کا دشمن ہے۔ جس طرح کہ حضرت آدم علیہ السلام ابوالبشر حرص کی وجہ سے بہشت سے نکال دیئے گئے۔

حسد (یعنی دوسروں سے نعمتوں کے چھن جانے کی خواہش کرنا) انسان کو بد بختیوں اور تیرگیوں کی طرف لے جاتا ہے اور اسی حسد کی وجہ سے قابیل نے ہابیل کو قتل کیا۔

الروائع المختارة، ص۱۱۶

تبصرہ ارسال

You are replying to: .