حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب مستدرک الوسائل سے نقل کی گئی ہے۔
اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام العلی علیہ السلام:
تَغَرَّبْ عَنِ الأَوْطانِ فی طَـلَبِ الْعُلا وَ سافِرْ، فَفِی الأَسْفارِ خَمْسُ فَوائِدَ تَفَرُّجُ هَمٍّ وَ اکْتِسابُ مَعیشَةٍ وَ عِلْمٌ وَ آدابٌ و صُحْبَةُ ماجِدٍ؛
حضرت امیرالمومنین علیہ السلام نے فرمایا:
بلند مرتبہ حاصل کرنے کے لئے اپنے وطن سے دور ہوں اور سفر کرو کہ سفر میں پانچ فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ اس سے غم دور ہوتا ہے، رزق و روزی اور علم حاصل ہوتا ہے، انسان آداب زندگی سیکھتا ہے اور بزرگ شخصیات کی ہم نشینی کے مواقع میسر ہوتے ہیں۔
مستدرک الوسایل، ج ۸، ص ۱۱۵