اتوار 27 جولائی 2025 - 03:00
حدیث روز | والدین کے ساتھ نیکی اور صلہ رحمی کی پاداش

حوزه/ پیغمبر اکرم صلی‌الله علیه وآلہ وسلم نے ایک روایت میں والدین کے ساتھ نیکی اور صلہ رحمی کی پاداش کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب "مستدرک الوسائل" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن حسب ذیل ہے:

پیغمبر اکرم صلی‌ الله علیه وآلہ وسلم نے فرمایا:

مَنْ يَضْمُنْ لى بِرَّ الْوالِدَيْنِ وَصِلَةَ الرَّحِمِ، اَضْمُنْ لَهُ كَثْرَةَ الْمالِ وَزيادَةَ الْعُمْرِ وَالْمَحَبَّةَ فِى الْعَشيرَةِ؛

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جو شخص والدین کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کی مجھے ضمانت دے تو میں اس کے مال میں اضافہ، عمر میں برکت اور اپنے رشتہ داروں میں عزت و محبت کی ضمانت دیتا ہوں۔

مستدرک الوسائل، ج 15، ص 176، ح 12

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha