منگل 29 جولائی 2025 - 03:00
حدیث روز | موت کے بعد والدین سے نیکی کا اثر

حوزہ/ امام محمد باقر علیہ السلام نے ایک روایت میں خبردار کیا ہے کہ ماں باپ سے نیکی کرنا صرف ان کی زندگی تک محدود نہیں ہے بلکہ ان کی موت کے بعد بھی ممکن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندر جہ ذیل روایت کتاب "اصول کافی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الباقر علیه السلام:

إنّ العَبدَ لَيكونُ بارّا بِوالِدَيهِ في حياتِهِما، ثُمّ يَموتانِ فلا يَقضي عَنهُما دُيونَهُما ولا يَستَغفِرُ لَهُما، فيَكتُبُهُ اللّه‏ُ عاقّا. وإنّهُ لَيكونُ عاقّا لَهُما في حياتِهِما غَيرَ بارٍّ بهِما، فإذا ماتا قَضى دَينَهُما واستَغفَرَ لَهُما، فيَكتُبُهُ اللّه‏ُ عزوجل بارّا.

امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:

ممکن ہے ایک بندہ ماں باپ کی زندگی میں ان سے نیک سلوک کرتا ہو لیکن ان کی موت کے بعد ان کا قرض ادا نہ کرنے اور ان کے لیے طلب مغفرت نہ کرنے کی وجہ سے خداوند عالم اسے والدین کا عاق قرار دے اور یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی والدین کی زندگی میں ان کا نافرمان ہو لیکن ان کی موت کے بعد ان کا قرض ادا کرے اور ان کے لیے طلب مغفرت کرے اور خداوند متعال اسے والدین سے حسن سلوک کرنے والا شمار کرے۔

اصول کافی، ج 2، ص 163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha