جمعرات 24 جولائی 2025 - 03:00
حدیث روز | بچوں کی خوشی والدین کے لئے نور بہشت کا باعث

حوزه/ پیغمبر اکرم صلی‌الله‌ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں اپنے فرزند سے محبت و نوازش کی اہمیت کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب "کافی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن حسب ذیل ہے:

قال رسول اللہ صلی‌ الله‌ علیه‌ وآله:

مَن قَبَّلَ وَلدَهُ كَتَبَ اللّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ حَسَنَةً، وَمَن فَرَّحَهُ فَرَّحَهُ اللّهُ يَومَ القِيامَةِ، وَمَن عَلَّمَهُ القُرآنَ دُعِيَ بالأبَوَينِ فَيُكسَيانِ حُلَّتَينِ يُضيءُ مِن نُورِهِما وُجُوهُ أَهلِ الجَنَّةِ.

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جو شخص اپنے بچے کو بوسہ دے تو اللہ اس کے لیے ایک نیکی لکھتا ہے اور جو اسے خوش کرے اللہ قیامت کے دن اسے خوش کرے گا اور جو اسے قرآن سکھائے قیامت کے دن اس کے والدین کو دو نورانی لباس پہنائے جائیں گے جن کی روشنی سے اہلِ جنت کے چہرے بھی جگمگا اٹھیں گے۔

الکافی، ج 6، ص 49

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha