اتوار 19 اکتوبر 2025 - 03:00
حدیث روز | دوزخ کے عذاب سے نجات کا ذریعہ

حوزہ/ حضرت پيغمبر اکرم صلى ‏اللہ عليہ ‏و‏آلہ وسلم نے ایک روایت میں لوگوں کی خطاؤں سے درگزر کرنے کو دوزخ سے نجات کا باعث قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "تنبیه‌الخواطر" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلى ‏الله ‏عليه ‏و‏آله:

تَجاوَزوا عَن ذُنوبِ النّاسِ يَدفَعِ اللّهُ عَنكُم بِذلكَ عَذابَ النّارِ.

پيغمبر اکرم صلى ‏اللہ عليہ ‏و‏آلہ وسلم نے فرمایا:

لوگوں کے گناہوں سے درگزر کرو، اس کے بدلے میں اللہ تم سے دوزخ کا عذاب دور کر دے گا۔

تنبیه‌الخواطر، ج ۲، ص ۱۲۰

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha