اتوار 26 دسمبر 2021 - 04:00
حدیث روز | تین کام جنہیں خداوند عالم پسند کرتا ہے

حوزہ / حضرت پیغمبر اکرم صلى ‏اللہ ‏عليہ ‏و ‏آلہ وسلم نے ایک روایت میں ایسے تین کاموں کی طرف اشارہ کیا ہے جنہیں خداوند عالم پسند کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "تنبيہ الخواطر" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلى ‏الله ‏عليه ‏و ‏آله وسلم:

ثلاثةٌ يُحِبُّها اللّه ُ: قِلّةُ الكلامِ ، و قِلّةُ المَنامِ ، و قِلّةُ الطَّعامِ . ثلاثةٌ يُبْغِضُها اللّه ُ : كَثْرَةُ الكلامِ ، و كَثْرَةُ المَنامِ ، و كَثْرَةُ الطَّعامِ

حضرت پیغمبر اکرم صلى ‏اللہ ‏عليہ ‏و ‏آلہ وسلم نے فرمایا:

خداوند عالم تین کاموں کو پسند کرتا ہے: کم بولنا، کم سونا اور کم کھانا اور اس کے برعکس تین کاموں سے نفرت کرتا ہے: زیادہ بولنا، زیادہ سونا اور زیادہ کھانا۔

تنبيه الخواطر : 2/213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha