حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مندرجہ ذیل روایت کتاب "نهج البلاغه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامیر المومنین علیه السلام:
إنَّ الفِتَنَ إذا أقبَلَت شَبَّهَت ، و إذا أدبَرَت نَبَّهَت ، يُشَبِّهنَ مُقبِلاتٍ و يُعرَفنَ مُدبِراتٍ ، إنَّ الفِتَنَ تَحومُ كالرِّياحِ يُصِبنَ بَلَدا و يُخطِئنَ اُخرى
حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:
یاد رکھو! فتنے جب آتے ہیں تو لوگوں کو شبہات میں ڈال دیتے ہیں اور جب جاتے ہیں تو ہوشیار کر جاتے ہیں۔ یہ آتے وقت تو پہچانے نہیں جاتے لیکن جب جانے لگتے ہیں تو پہچان لئے جاتے ہیں، ہواؤں کی طرح چکر لگاتے رہتے ہیں، کسی شہر کو اپنی زد میں لے لیتے ہیں تو کسی کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔
نهج البلاغه: الخطبة 93