بدھ 5 نومبر 2025 - 03:00
حدیث روز | نجات کس چیز میں ہے؟

حوزه/ اس روایت میں، اطاعتِ خداوندی میں نیت کے خالص ہونے اور حقیقی اخلاص کو بیان کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب «تنبيه‌الخواطر» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسولُ اللّهِ صلى الله عليه و آله:

أَنْ لا يَعمَلَ العَبدُ بِطاعَةِ اللّهِ يُريدُ بِها النّاسَ.

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (ایک شخص کے جواب میں کہ جس نے پوچھا کہ "اے رسولِ خدا (ص)! نجات کس چیز میں ہے؟۔) فرمایا:

(نجات اس میں ہے کہ) بندہ اللہ کی اطاعت اس طرح نہ کرے کہ اس میں لوگوں کو مقصود بنا رہا ہو۔

(یعنی نجات اس میں ہے کہ اطاعتِ خدا میں بندے کا مقصود لوگوں کو دکھاوا نہ ہو)۔

تنبيه‌الخواطر، ج ۱، ص ۱۸۶

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha