۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حضرت عیسی(ع)

حوزہ / حضرت عیسی علیہ السلام نے ایک روایت میں بیچارے انسان کا تعارف کرایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال عیسی علیہ السلام:

وَيلٌ لِصاحِبِ الدُّنيا كَيفَ يَموتُ ويَترُكُها و يَأمَنُها و تَغُرُّهُ و يَثِقُ بِها وتَخذُلُهُ. وَيلٌ لِلمُغتَرّينَ كَيفَ رَهَقَهُم ما يَكرَهونَ و فارَقَهم ما يُحِبّونَ و جاءَهُم ما يوعَدونَ

حضرت عیسی علیہ السلام نے فرمایا:

کتنا بیچارہ ہے وہ دنیادار انسان جو مرتا ہے تو اس دنیا کو چھوڑنا پڑتا ہے، وہ اس دنیا پر اعتماد کرتا ہے جو اسے دھوکہ دیتی ہے، وہ اس پر اعتماد کرتا ہے اور وہ اسے رسوا کر دیتی ہے(موقع محل پر اس کی مدد نہیں کرتی)۔

بیچارے یہ دھوکہ کھانے والے جس چیز کو یہ اچھا نہیں سمجھتے وہ انہیں مل جاتی ہے اور جسے وہ پسند کرتے ہیں وہ ان سے دور ہو جاتی ہے اور جس چیز کا انہیں وعدہ دیا گیا ہے وہ انہیں تلاش کر لیتی ہے۔

بحارالأنوار: ج 14، ص 328، ح 54

تبصرہ ارسال

You are replying to: .