حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:
قال الامام الرضا علیہ السلام:
كانَ أميرُ المؤمنينَ عليه السلام لا يَنامُ ثلاثَ ليالٍ: لَيلةَ ثلاثٍ وعِشرِينَ مِن شَهرِ رَمَضانَ، ولَيلةَ الفِطرِ، ولَيلةَ النِّصفِ مِن شَعبانَ، وفيها تُقسَمُ الأرزاقُ والآجالُ وما يَكونُ في السَّنَةِ
حضرت امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:
امیرالمؤمنین علیہ السلام تین رات نہیں سوتے تھے: (1) ماہ رمضان کی تئیسویں کی رات (2) شب عید فطر (3) شب نیمۂ شعبان۔ اور یہی وہ راتیں ہیں کہ جن میں رزق و روزی کی تقسیم، عمر کی تعیین اور سال میں جو کچھ پیش آنے والا ہے معین ہوتا ہے۔
بحارالأنوار : ۹۷/۸۸/۱۵