اتوار 14 دسمبر 2025 - 03:00
حدیثِ روز | امیر المؤمنین علیہ السلام کی نظر میں اسراف کی مذمت

حوزہ/ امیر المؤمنین امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں اسراف کے منفی اثرات سے خبردار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب «بحار الانوار» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن حسبِ ذیل ہے:

قال امیر المؤمنین علیہ السلام:

«ذَرِ السَّرَفَ فَإِنَّ الْمُسْرِفَ لا يُحْمَدُ جُودُهُ وَلا يُرْحَمُ فَقْرُهُ.»

امیر المؤمنین امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

اسراف اور فضول خرچی کو چھوڑ دو کیونکہ اسراف کرنے والے کی سخاوت قابلِ تعریف نہیں ہوتی اور اس کی تنگدستی پر بھی رحم نہیں کیا جاتا۔

«بحارالانوار، جلد ۵۰، صفحہ ۲۹۲، حدیث ۶۶»

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha