پیر 1 اپریل 2024 - 03:25
حدیث روز | امیر المؤمنین حضرت علی (ع) کی مفید نصیحت

حوزه / امیر المؤمنين حضرت علی علیه السلام نے ایک روایت میں زندگی میں موجودہ روز کی اہمیت اور اسے غنیمت جاننے کے متعلق نصیحت فرمائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "غررالحکم" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال امیر المؤمنين علیہ السلام:

إنَّ ماضی یَومِكَ مُنتَقِلٌ و باقیهِ مُتّهمٌ فَاغتَنِمْ وَقتَكَ بِالعَمَلِ!

امیر المؤمنين حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا:

کل گزر گیا اور آئندہ کل کا بھی اطمینان نہیں، لہذا اپنے آج کو نیک اور صالح اعمال انجام دینے کے ساتھ غنیمت شمار کرو۔

غررالحکم: 3461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha