جمعرات 28 مارچ 2024 - 03:04
حدیث روز | سحری اور افطار کے وقت سورہ قدر کی تلاوت کا ثواب

حوزہ / امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں سحری اور افطار کے وقت سورہ قدر کی تلاوت کے ثواب کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

ما مِنْ مُؤْمِنٍ صَامَ فَقَرَأَ إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقِدْرِ عِنْدَ سَحُورِهِ وَ عِنْدَ إِفْطَارِهِ إِلَّا كَانَ فِيمَا بَيْنَهُمَا كَالْمُتَشَحِّطِ بِدَمِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ.

امام جعفر صادق علیه السلام نے فرمایا:

کوئی مؤمن روزہ دار ایسا نہیں ہے کہ جو سحری کے کھانے اور افطار کے وقت سورہ قدر کی تلاوت کرے مگر یہ کہ ان دو وقتوں کے درمیان اسے اس شخص کے مثل ثواب عطا کیا جائے گا جو راہ خدا میں اپنے خون میں لت پت ہو۔

بحار الانوار، ج97، ص 344

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha