حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب"لئالی الاخبار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول اللہ صلی اللہ علیه وآله:
اِنّ اَهلَ الجَنَّةِ لایَندِمونَ عَلی شَیءٍ مِن اُمورِ الدُنیا اِلاّ علی ساعَةٍ مرَّتْ بِهِم فیالدّنیا لَمْ یَذكُروا اللَّهَ فیها.
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
بہشتی (کل)دنیا کے امور میں سے کسی پربھی ندامت اور پشیمانی کا اظہار نہیں کریں گے مگر اس گھڑی پر جو ان پر گزر ی اور انہوں اس میں خدا کو یاد نہیں کیا۔
لئالی الاخبار، ص15