۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حدیث روز

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں مسلمانوں کی لغزشوں و خطاؤں کی ٹوہ میں رہنے کے انجام کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیک روایت کتاب "کافی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیه وآله:

لا تَطلُبوا عَثَراتِ المؤمنينَ؛ فإنّ‏ مَـن تَتَبّعَ عَثَراتِ أخيهِ تَتَبّعَ اللّه‏ُ عَثَراتِهِ، و مَن تَتَبّعَ اللّه‏ُ عَثَراتِهِ يَفْضَحْهُ و لو في جَوفِ بَيتِهِ

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

مسلمانوں کی لغزشوں اور عیبوں کی تلاش میں نہ رہو چونکہ جو اپنے (دینی) بھائی کی خطاؤں اور لغزشوں کی ٹوہ میں رہتا ہے تو خداوند عالم اس کی ٹوہ لگاتاہے اور جس کی عیب جوئی خود خدا کرے، تو پھر وہ اس کو رسوا کر دیتا ہے اگرچہ وہ اپنے گھر کے اندر ہی کیوں نہ ہو۔

الکافی: 5 /355 / 2

تبصرہ ارسال

You are replying to: .