حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب "درر الأحاديث النبويّة" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:
قال رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم):
ياعَلِيُّ، مَن أحَبَّ وُلدَكَ فَقَد أحَبَّكَ، ومَن أحَبَّكَ فَقَد أحَبَّني، ومَن أحَبَّني فَقَد أحَبَّ اللّه َ، ومَن أحَبَّ اللّه َ أدخَلَهُ الجَنَّةَ. ومَن أبغَضَهُم فَقَد أبغَضَكَ، ومَن أبغَضَكَ فَقَد أبغَضَني، ومَن أبغَضَني فَقَد أبغَضَ اللّه َ، ومَن أبغَضَ اللّه َ كانَ حَقيقًا عَلَى اللّه ِ أن يُدخِلَهُ النّارَ
حضرت پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
اے علی! جس نے آپ کے فرزندان سے محبت کی اس نے آپ سے محبت کی اور جس نے آپ سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی اس نے خدا سے محبت کی اور جس نے خدا سے محبت کی تو خداوند متعال نے اسے جنت میں داخل کیا اور جس نے آپ کی اولاد (فرزندان) سے دشمنی کی اس نے آپ سے دشمنی کی اور جس نے آپ سے دشمنی کی اس نے مجھ سے دشمنی کی اور جس نے مجھ سے دشمنی کی اس نے خدا سے دشمنی کی اور جس نے خدا سے دشمنی کی تو خداوند متعال کے لئے سزاوار ہے کہ اسے دوزخ میں داخل کرے۔
درر الأحاديث النبويّة : ۵۱
آپ کا تبصرہ