۱۸ آذر ۱۴۰۳ |۶ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 8, 2024
امید

حوزہ|بعض افراد ایسے ہیں جن کے دل میں دوسروں کے لئے کینہ ہوتا ہے اور دوسروں سے بد گمان ہوتے ہے، لیکن پھر بھی ان کی توقع یہ ہوتی ہے کہ دوسرے ان سے محبت اور ان کی عزت و احترام کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

اس سے محبت کی امید مت رکھو

امام علی نقی علیہ السلام فرماتے ہیں:*M

لا تَطْلُبِ الصَّفا مِمَّنْ كَدِرْتَ عَلَيْهِ، وَلاَ النُّصْحَ مِمَّنْ صَرَفْتَ سُوءَ ظَنِّكَ إلَيْهِ، فَإنَّما قَلْبُ غَيْرِكَ كَقَلْبِكَ لَهُ.

جس سے کینہ رکھتے ہو، اس سے محبت کی امید مت رکھو۔ جس سے بد گمان ہو اس سے خیر خواہی کی امید مت رکھو، کیونکہ دوسروں کا دل بھی تمہارے دل کی طرح ہے۔

مختصر وضاحت:

بعض افراد ایسے ہیں جن کے دل میں دوسروں کے لئے کینہ ہوتا ہے اور دوسروں سے بد گمان ہوتے ہے، لیکن پھر بھی ان کی توقع یہ ہوتی ہے کہ دوسرے ان سے محبت اور ان کی عزت و احترام کریں۔
لیکن ایسے افراد اس بات سے غافل ہیں کہ جس طرح ان کے دل میں دوسروں کے لئے کینہ ہے شاید دوسروں کے دل میں بھی ان کی نسبت صاف نہ ہوں۔
اگر کوئی چاہتا ہے کہ دوسرے بھی ان سے محبت اور ان کی عزت و احترام کریں، تو انسان کو چاہیئے کہ خود بھی دوسروں سے دل سے محبت اور ان کی عزت و احترام کرے۔

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
بحار الانوار: ج75 ، ص 369 ح4

تبصرہ ارسال

You are replying to: .