۲۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۴ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 12, 2024
تصاویر/ بازدید کاروان راهیان نور حوزه علمیه بناب از مناطق عملیاتی

حوزہ| اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ تھوڑی سی بھی ریا کاری اور دکھاوا ایک طرح کا شرک ہے۔ امورِ خیر میں کوئی کام بھی دکھاوے اور لوگوں کی تعریف حاصل کرنے کے لئے انجام نہ دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

ریا کاری اور دکھاوے سے بچیں

امام على عليه السلام فرماتے ہیں:

عِبادَ اللّهِ، اِعلَموا أنَّ يَسيرَ الرِّياءِ شِركٌ، و أنّ إخلاصَ العَمَلِ اليَقينُ۔

اے اللہ کے بندو! جان لو تھوڑی سی ریا کاری اور دکھاوا بھی شرک ہے اور خلوص عمل یقین سے پیدا ہوتا ہے۔

مختصر وضاحت

کسی کام میں ریا کاری اور دکھاوا اس کے اجر و ثواب کو تباہ کر دیتا ہے، ریا کار کتنے بھی اعمال انجام دے لے اس کا کوئی ثواب نہیں ملتا ہے۔
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ تھوڑی سی بھی ریا کاری اور دکھاوا ایک طرح کا شرک ہے۔
وہ کم عمل جس میں خلوص ہو بہتر ہے اس زیادہ عمل سے جس میں ریا کاری ہو

لہذا مجالس امام حسین علیہ السلام یا دیگر امورِ خیر میں کوئی کام بھی دکھاوے اور لوگوں کی تعریف حاصل کرنے کے لئے انجام نہ دیں۔

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تحف العقول، ج 1، ص 149

تبصرہ ارسال

You are replying to: .