۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
News ID: 395377
23 دسمبر 2023 - 17:00
گناه

حوزہ|مصیبت صرف یہ نہیں کہ ہم سے کچھ چھن جائے یا کسی بلاء میں گرفتار ہو جایئں۔ گناہ کو سبک سمجھنے کی عادت گناہ پر راضی ہونے کا سبب ہوتا ہے جو ایک عظیم مصیبت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

سب سے بڑی مصیبت

امام باقر عليه السلام فرماتے ہیں:

لامُصيبَةَ كَاستِهانَتِكَ بِالذَّنبِ و رِضاكَ بِالحالَةِ الَّتي أنتَ عَلَيها۔

گناہ کو ہلکا اور سبُک سمجھنے اور اس پر راضی ہونے سے بڑی مصیبت کوئی نہیں ہے۔

مختصر وضاحت

مصیبت صرف یہ نہیں کہ ہم سے کچھ چھن جائے یا کسی بلاء میں گرفتار ہو جایئں۔

بلکہ اللہ کی ہر نافرمانی اور اس کے حکم و امر کی خلاف ورزی معصیت کہلاتی ہے۔

اگر کوئی گناہ پر پشیمان نہ ہو اور اس کو ہلکا سمجھے تو یقینا گناہ انسان کی عادت بن جاتا ہے۔

گناہ کو سبک سمجھنے کی عادت گناہ پر راضی ہونے کا سبب ہوتا ہے جو ایک عظیم مصیبت ہے۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
بحـــار الانــوار، جـــ 75، صـــ 162

تبصرہ ارسال

You are replying to: .